پیر 10 مارچ 2025 - 10:00
حوزہ نیوز، حوزوی دنیا کے اہم واقعات اور اقدامات کی مؤثر اطلاع رسانی

حوزہ / جامعۃ المصطفی کے سربراہ نے کہا: میں حوزہ نیوز ایجنسی کو وزٹ کرتا ہوں، حوزہ نیوز حوزوی دنیا کے واقعات اور حوزات علمیہ میں انجام پانے والے اقدامات کی اطلاع رسانی کے لیے بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں جاری بین الاقوامی نمائش قرآنی کے دوران جامعۃ المصطفی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے اسٹال کا دورہ کے دوران کہا: میں حوزہ نیوز ایجنسی کو وزٹ کرتا ہوں، حوزہ نیوز حوزوی دنیا کے واقعات اور حوزات علمیہ میں انجام پانے والے اقدامات کی اطلاع رسانی کے لیے بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بلاشبہ، حوزہ نیوز ایجنسی کی ذمہ داری محض مرکزِ مدیریتِ حوزہ کی سرگرمیوں کی عکاسی تک محدود نہیں بلکہ اس کی ذمہ داری حوزہ کے عمومی معنوں میں تمام واقعات کو کوریج کرنا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے کہا: الحمدللہ، آج حوزوی ادارے، چاہے وہ ملکی سطح پر ہوں یا بین الاقوامی میدان میں، متنوع ادارے شمار ہوتے ہیں اور بلاشبہ اس نیوز ایجنسی کی جامعیت اسی میں ہے کہ وہ ان تمام صلاحیتوں کا احاطہ کر سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha